کرک: پک اپ اور مسافر کوچ میں تصادم سے سلنڈر دھماکا، 16 مسافر جھلس کر جاں بحق

کرک ( منیر خان ) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر پک اپ سے تصادم کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 16 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 2 زخمی  ہو گئے۔ کرک میں تبی خواہ انڈس ہائی وے پر اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایک پک اپ سے ٹکرانے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے دو زخمیوں کے دم توڑ جانے کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔

کرک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی
انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور گاڑی میں ٹکر کے بعد وین میں آگ لگنے کا حادثہ اسپینا بانڈہ کے مقام پر پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 16 افراد کی میتیں اور 2 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت مسافر وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں