کرتارپور (ڈیلی اردو) نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ سکھ قوم نےعمران خان کو وہاں لے جانا ہے جہاں کسی کی سوچ نہیں جاسکتی۔
نوجوت سنگھ سدھو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکھ قوم کی آواز بن کر بات کر رہا ہوں جب کہ عمران خان جیسے لوگ تاریخ رقم کرتے ہیں۔ عمران خان تیری خاطر دل نذرانہ لے کر آیا ہوں اور سکھ قوم نےعمران خان کو وہاں لے جانا ہے جہاں کسی کی سوچ نہیں جاسکتی۔
سدھو کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری سکھ قوم پر احسان ہے اور عمران خان نے یاری نبھارکردکھاری۔ عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں اور میں نےعمران خان کو جپھی ڈالی تھی اس کا جواب دینا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے سکھ قوم کے دلوں کو فتح کیا اور تقسیم ہند کے بعد پہلی مرتبہ سرحد سے رکاوٹیں ختم ہوئیں۔ انکا کہنا تھا کہ برصغیر کے بٹوارے کے زخموں پر راہداری کے ذریعے مرہم رکھا گیا۔ تقسیم ہند کے بعد پہلی بار یہ تاریں آج گری ہیں اور سکھوں کی 4 پشتیں اپنے باپ کے گھر آنے کو ترستی رہیں۔
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے لوگ تاریخ رقم کرتے ہیں اور عمران خان آپ کو احساس نہیں کہ سکھ قوم آپ کو کہاں لے جائے گی۔ کرتارپور راہداری سکھ قوم پر احسان ہے اور عمران خان نے سکھ قوم کے دلوں کو فتح کیا ہے۔
سدھو کا کہنا تھا کہ سکھ دنیا میں عمران خان کے ترجمان بن کرجائیں گے اور اس سے بڑی مرہم تاریخ میں کبھی نہیں رکھی گئی۔ 72 سال میں سکھوں کی آواز کسی نے نہیں سنی تھی اور تقسیم ہند کے بعد پہلی بار پاک بھارت سرحد کی رکاوٹیں ختم ہوئیں۔
انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے سکھوں کی خواہش کو پورا کیا اور آج عمران خان کو جپھی رنگ لے آئی ہے۔ بارڈر کھولو، دل کھولو اور بڑے بڑے قائدین دیکھے جن کا دل چڑے جتنا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دل سمندر جتنا بڑا ہے اور بڑے بڑے سیاستدان دیکھے مگر عمران خان جیسا بہادر نہیں دیکھا۔ وزیراعظم شیر ہیں، محبت میں نفع و نقصان نہیں دیکھتے۔
سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جتنی خوشی دی وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا اور میں دعا سے مضبوط کچھ نہیں سمجھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کو منا بھائی ایم بی بی ایس والی جپھی بھیج رہا ہوں۔