برکینا فاسو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افریقی ملک برکینا فاسو میں کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کی بسطپر فائرنگ سے 37 افراد ہلاک اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کی بس پر کی۔ اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 37 افراد جان سے گئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے ملازمین کی بس کے آگے موجود سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے آڑایا گیا۔ اس کے بعد ملازمین کی بس پر فائرنگ کی گئی۔