ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار کانسٹیبل بلال اور یوسف شہید ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں پولیس اہلکار ٹکواڑہ کے مقام پر قائم پولیس ناکہ بندی پر ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح دہشتگرد شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ہمراہ لے گئے ہیں۔ واردات کے بعد نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی میتیں کلاچی ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں