بغداد (ڈیلی اردو) بغداد میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 7 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 305 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہدا کو عراقی پرچم میں لپیٹ کر ان کے جنازے اٹھائے جا رہے ہیں۔
مہنگائی، بے روزگاری، سرکاری کرپشن پر عراقی عوام مسلسل سراپا احتجاج ہیں، عوامی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، اہلکار مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلاتے رہے۔ سکیورٹی فورسز کی شیلنگ سے کئی افراد متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، احتجاج میں میڈیکل سٹاف نے کیمپ لگا رکھے تھے۔
شہدا کو عراقی پرچم میں لپیٹ کر ان کے جنازے اٹھائے جا رہے ہیں، حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 305 سے زائد ہو گئی، 15 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔