اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد نے ٹاپ سیڈ ایرانی پلیئر کو شکست دے کر پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔
Alhumdulillah, I have won GOLD Medal ???? in Pakistan International Series 2019 by beating Soraya of Iran ???????? in Final in three sets with a score of 21-15, 16-21 and 21-16. I'm delighted to have won the only Gold medal for Paksitan in this tournament! #PakistanZindabad #Gold???? pic.twitter.com/I4JrcoKely
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) November 11, 2019
اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں اتوار کو پاکستان نمبر ون ماحور شہزاد کا مقابلہ ایران کی ٹاپ سیڈ پلیئر سریا آغا ہیجی آغا سے تھا، تین گیمز تک جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں پلیئرز نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ماحور نے پہلا گیم 15-21 سے اپنے نام کیا تاہم اگلے گیم میں ایرانی شٹلر نے 16-21 کے اسکور کے ساتھ مقابلہ برابر کردیا، فیصلہ کن گیم میں ماحور شہزاد نے سریا آغاہیجی آغا کو 16-21 کے اسکور سے قابو کرتے ہوئے 15-21 , 16-21, 21-16 کے اسکور سے کامیابی اپنے نام کرلی۔
مینز سنگلز کے فائنل میں ایران کے سران جمسری نے ماریشس کے جارجس جولیئن پال کو 14-21 اور 10-21 سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
خواتین ڈبلز میں پاکستان کی ماحور شہزاد اور بشریٰ قیوم کی جوڑی کو مالدیپ کی امیناتھ نبیحہ اور فاطمہ نبیحہ کی جوڑی نے شکست دے دی، مینز ڈبلز میں تھائی لینڈ کے پراڈ تانگسری اور اپی چاسٹ پر مشتمل جوڑی نے کامیابی حاصل کی۔