فرانس: پیرس میں لاکھوں افراد کا اسلامو فوبیا کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

پیرس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لاکھوں افراد نے اسلامو فوبیا کے خلاف احتجاج کیا جہاں ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اقوام عالم پر زور دیا کہ مسلمانوں کو دہشت گرد تصور نہ کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں لاکھوں افراد کا اسلامو فوبیا کے خلاف احتجاج کیا جو مختلف ممالک کے مسلمانوں کا بڑا اجتماع تھا۔ پیرس کی سڑکوں پر جہاں مسلمان تھے وہیں غیر مسلم بھی موجود تھے۔ اسلام فوبیا کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس کی تعلیمات ہی بنی نوع انسان سے محبت اور اس کا خیال رکھنا ہے اور کسی کے ذاتی فعل کو اسلام سے منسوب کرنا سراسر زیادتی ہے۔

مارچ میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مارچ کے شرکا اسلامو فوبیا اور تعصب کے خلاف بینرز تھامے ہوئے تھے جب کہ شرکا نے پردہ کرنے والی خواتین کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔

لاکھوں افراد کی احتجاجی ریلی مختلف مقامات سے گزری اور سب کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ محض مسلمان ہونے پر ان سے تنگ نظری اور متعصبانہ عمل نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ مارچ کی کال فرانس میں گزشتہ ماہ مسجد پر ہونے والے حملے کے بعد دی گئی تھی جس میں ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں