ہانگ کانگ میں پُر تشدد مظاہرے، پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ، 3 زخمی

ہانگ کانگ (ڈیلی اردو) ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے ایک بار پھر پُر تشدد رخ اختیار کر گئے ہیں۔ مظاہروں میں پیر کو اس وقت شدّت آئی جب ایک پولیس اہلکار نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔

https://twitter.com/sotiridi/status/1193692896312143872?s=19

پولیس کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شہر کے جس علاقے ميں فائرنگ کا يہ واقعہ پيش آيا وہاں مشتعل مظاہرين نے رکاوٹيں کھڑی کر کے کئی مقامات پر آگ لگائی اور ايک ميٹرو اسٹيشن کو بھی کافی نقصان پہنچايا۔

https://twitter.com/r_caretaker/status/1193687707043524610?s=19

واضح رہے کہ ہانگ کانگ ميں پوليس کی جانب سے مظاہرين پر فائرنگ کا يہ تيسرا واقعہ ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں