ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب کی ایک خصوصی فوجداری عدالت نے دہشت گردی اور متعدد الزامات میں قصور وار ثابت ہونے کے بعد کل 41 ملزمان میں سے 38 کو قید اور ملک بدری کی سزائیں سنادیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض کی عدالت میں دہشت گردی کے مختلف الزامات پر 41 ملزمان پر مقدمہ چل رہا تھا۔ ان پر معاشرے کی اہم شخصیات کو کافر قرار دینے، دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرنے اور دہشت گرد تنظیم قائم کرنے کے الزامات تھے۔
عدالت نے الزامات اور شواہد سن کر معاشرے کی اہم شخصیتوں کو کافر قرار دینے، دہشت گردی کے فروغ کے لیے فنڈز فراہم کرنے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر 38 افراد کو مجرم قرار دے دیا۔
عدالت نے پہلے ملزم کو 25 سال قید دوسرے کو 20 سال اور تیسرے ملزم کو 15 سال قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا۔