سوات: سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ابوہریرہ گرفتار

سوات (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سوات کی تحصیل مٹہ میں کامیاب کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد ابوہریرہ والد جان عالم کو مٹہ کے علاقے نمل سے گرفتار کیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دہشت گرد 2008 سے روپوش تھا، تاہم آج صبح خفیہ اطلاع پر نمل کے علاقے سے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں