دمشق (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شام کے شمالی شہر الباب میں ایک کار بم دھماکے میں نو شہریوں سمیت 18 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی صدر گاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ کار بم حملے میں ایک بس اور ٹیکسی اسٹینڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ بم دھماکا کس گروپ نے کیا اور نہ کسی گروپ نے اس کی ذمے داری قبول کی ہے۔