ریپ کے بدلے ریپ اور موت کے بدلے موت: بھارتی جنرل کا کشمیر سے معتلق متنازع بیان پر ہنگامہ آرائی

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے سابق جنرل نے کھلے عام کشمیری خواتین سے درندگی کی حمایت کردی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے سابق بھارتی جنرل کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے انسانیت بھی بھلا دی۔

ڈبیٹ پینل میں شامل ایس پی سنہا جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خواتین کی موجودگی میں چیخ چیخ کر کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کرتے رہے۔ وہاں موجود شرکاء نے بھی سابق بھارتی جنرل کی اس شرمناک باتوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت اور مذمت کی۔

پروگرام کی اینکر اور پینل میں شامل دیگر ارکان نے ایس پی سنہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز باتیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذکورہ پروگرام کی ویڈیو منسلک کرکے ٹوئٹر پر لکھا کہ بھارتی جنرل کا کشمیری خواتین کی عصمت دری کا بیان شرمناک ہے۔ سابق بھارتی جنرل ایس پی سنہا بی جے پی کا کارکن ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر سابق بھارتی جنرل کے بیان کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے غصے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی سنہا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین سے متعلق اس طرح کے گھناؤنے عمل کی ترغیب دینے والے شخص پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں