دمشق (ڈیلی اردو/ ویب ڈیسک) شامی حکومت کے فضائی دفاع نے دمشق کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے داغے گئے میزائل کا جواب دیا ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق اور دوسرے مقامات پر میزائلوں سے حملوں کئے تاہم شامی فضائیہ نے بھرپو جوابی کارروائی کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے شام میں شامی اور ایران کی سمندر پار کارروائیوں میں ملوث القدس فورس کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی طیاروں نے شامی حکومت کی اہم تنصیبات اور قدس فورس کے ایک اسلحہ ڈپو کو میزائلوں سے تباہ کردیا ہے۔ ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کی صبح 1:20 بجے، اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے آس پاس کے متعدد اہداف پر بمباری کی۔
شام کے فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود سے شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں میزائلوں سے حملہ کیا جنھیں شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے ناکام بنادیا ہے۔
#BREAKING #Syria
An #Israeli missile hit a hous of civilians in on of Damascus suburbs (Kodsaya Suburb) pic.twitter.com/lrOnKMVCZM— Zahraa Alderzi (@zahraaalderzi) November 20, 2019
ایک مقامی ذریعے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں کی بم باری پر ہمارے فضائی دفاعی نظام نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ وہ میزائلوں کو روکنے اور ان کے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ان میں سے بیشتر کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
One of the #Israeli missiles hit a residential building last night in Qudsaya suburb near #Damascus #Syria pic.twitter.com/MheR2ZZjFa
— المغترب السوري Syria In (@Syria_in_out) November 20, 2019
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مقامی ہسپتال کے مطابق ایک میزائل ایک رہائشی مقام کو ہٹ کیا ہے۔