اسلام آباد (ڈیلی اردو) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرو ل نے امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سی اے اے کی وارننگ پر طیارے کو واپس موڑ لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا بغیر اجازت کراچی ریجن میں داخل ہونے کی کوشش کی، ایئرٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ سے پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اور کوڈ طلب کیا لیکن پائلٹ نے بتانے سے انکار کر دیا جس پر طیارے کو واپس موڑنے کا حکم دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس واقعہ کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی گئی ہے۔