اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں ایک مکان میں دھماکے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جانی خیل میں سابقہ طالبان کمانڈر عطاءاللہ کے گھر میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں دو ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے مکان بھی منہدم ہو گیا
ذرائع کے مطابق مکان میں موجود بارودی مواد میں یہ دھماکا ہوا اور ہلاک ہونے والے دونوں مشتبہ دہشت گرد تھے۔ دھماکے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت زکریا اور میکائل کے نام سے ہوئی۔