کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغان دارالحکومت کابل میں اقوام متحدہ کے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اقوام متحدہ کے گاڑی کے قریب ایک زور دار دھماکا ہوا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک اہلکار ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کابل میں پی ڈی نائن کے قریب یو این کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے بعد ایمولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔