افغانستان: فراہ میں اتحادی افواج کی بمباری میں 9 شہری شہید، 5 زخمی

کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 9 شہری شہید اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا نے مغربی صوبہ فراہ کے صوبائی کونسل کے ممبر خیر محمد نوروزی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتہ کی شب اتحادی افواج نے ضلع پشت رود کے گج گین نامی گاؤں پر فضائی حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹس میں مقامی ہسپتال حکام کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ 5 زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں صوبہ ہرات کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں