جنوبی وزیرستان: جنڈولہ میں بارودی سرنگ دھماکے سے باپ بیٹا شہید

وانا (ڈیلی اردو/ٹی این این) جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقع سابقہ نیم قبائلی علاقہ اور سب ڈویژن جنڈولہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں باپ اور بیٹا شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خان گل اور ان کا اکلوتا بیٹا وزیر شاہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان باونڈری کے ساتھ پہاڑ میں لکڑی کاٹنے کی غرض سے گئے تھے کہ اس دوران پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوگیا۔

ٹی این این نیوز ایجنسی کے مطابق خان گل کو تشویش ناک حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ ہسپتال روانہ کردیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

دونوں کا تعلق نعمت خیل بیٹنی قبیلے سے ہے جو بدامنی کی وجہ سے سورغر سے منتقل ہوکر کڑی وام میں رہائش پذیر تھے۔

خیال رہے کہ قبائلی اضلاع میں اکثراوقات بارودی سرنگ کے دھماکے ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

24 اگست 2019 کو بھی ضلع مومند میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا جس میں تین بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں