مصر میں پولیس کا ‘مدی مصر’ کے دفتر پر چھاپہ، 3 صحافی گرفتار

قاہرہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مصر کی پولیس نے مقامی صحافتی ادارے مدی مصر کے دفتر پر چھاپہ مار کر اس سے وابستہ 3 نیوز ایڈیٹرز کو گرفتار کرلیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مصر کی آزاد نیوز سائٹ نے بتایا کہ’ سیکیورٹی فورسز جاچکی ہیں، ہمارے دفاتر میں داخل ہونے والے ایک شخص کے مطابق ہمیں صرف ہمارے فونز اور لیپ ٹاپس واپس ملے ہیں، ادارے نے بتایا کہ پولیس نے لینا اتالا، محمد حمامہ اور رانا ممدوہ کو گرفتار کرلیا ہے اور تینوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

صحافتی ادارے مدی مصر نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ‘ سادہ لباس میں ملبوس 9 افسران نے کئی گھنٹوں تک ویب سائٹ کے صحافیوں سے بھی تفتیش کی، ان سے فونز اور لیپ ٹاپ ان لاک کرکے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں