اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان نے لیہ میں کارروائی کی ہے اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد سلیم، محمد قاسم اور جمیل الرحمان شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ تینوں دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر لیہ کے علاقہ چوبارہ ڈگری کالج کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
دہشتگردوں کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور دہشتگردی کے لیے جمع کی گئی رقم برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں حساس تنصیبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔