اسلام آباد (ش ح ط) ملک بھر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حساس ادارے نے پولیس اور سی ٹی ڈی سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے خودکش بمبار ملک کے حساس مقامات پر حملہ کر سکتے ہیں لہذا حساس تنصیبات سمیت حساس عمارتوں پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں۔