لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایسے بچوں کی ایک فہرست اپنی رپورٹ میں شائع کی ہے جنہیں ان کے والدین تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
اخبار کی طرف سے اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
The apple didn't fall far from the tree when it comes to these celebrities kids! https://t.co/0QqiQyWwck
— Daily Mail Australia (@DailyMailAU) November 27, 2019
اخبار لکھا ہے کہ ”عمران خان آج سنجیدگی اور متانت کا حامل قوم پرست لیڈر ہے اور پاکستان کا وزیراعظم ہے. قبل ازیں ان کی شہرت ایک کرکٹ سٹار اور ’لیجنڈری لیڈیز مین’ (Legendary Ladies’ man) کی تھی۔ ان کی مبینہ بیٹی ٹیریان شکل میں بھی اپنے باپ سے بہت مشابہت رکھتی ہے۔“
اخبار لکھا ہے کہ ”ٹیریان کی بھی اپنے باپ کی طرح خوبصورت مسکراہٹ اور سانولی رنگت ہے۔ وہ 1992ء میں عمران خان کی جمائما گولڈ سمتھ کے ساتھ شادی سے تین سال قبل عمران خان کے سیتا وائٹ کے ساتھ معاشقے کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھی۔ سیتا وائٹ اپنے امیر باپ کی اربوں کی جائیداد کی وارث تھی، تاہم عمران خان نے کبھی ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا۔
سیتا وائٹ یہ معاملہ عدالت لے کر گئی اور عدالت نے 1997ء میں فیصلہ سناتے ہوئے ٹیریان کو عمران خان کی بیٹی قرار دے دیا تھا۔ 2004 میں سیتا وائٹ کی موت کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ٹیریان کی کفالت اپنے ذمہ لے لی تھی۔
“ اخبار نے عمران خان کے علاوہ آرنلڈ شیوارزنیگر اور ان کے بیٹے مبینہ بیٹے جوزف بینہ، کلنٹ ایسٹ ووڈ اور ان کے مبینہ بیٹے سکاٹ، ایڈی مورفی اور ان کی مبینہ بیٹی اینجل آئرس، گیون روزڈیل اور ان کی مبینہ بیٹی ڈیزی لووے، بورس بیکر اور ان کی بیٹی اینا ارمیکووا و دیگر کو بھی اس فہرست میں شامل کیا ہے۔
ان میں سے کچھ لوگ دہائیوں تک اپنی ان اولادوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے آئے تاہم اب وہ ان کے کافی قریب آ چکے ہیں۔ جیسا کہ اخبار نے بورس بیکر کے بارے میں لکھا کہ ہے اب وہ اپنی بیٹی اینا ارمیکووا کے کافی قریب آ چکے ہیں اور دونوں اکثر ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں۔