شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 4 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جب کہ چار زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے دیوگر کے چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ چار زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے چھوٹے ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

شہید و زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد عمران شہید جبکہ نائیک تسلیم افتخار، سپاہی سلیم، عصمت اللہ اور محمد ذیشان زخمی ہو گئے ہیں۔

بعدازاں علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ضلع خیبر سے نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق آج شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لانس نائیک محمد عمران شہید کا جسد خاکی انکے آبائی علاقے جمرود ازغو میلہ پہنچادیا گیا ہے جہاں ان کی نماز جنازہ شام پانچ بجے ادا کی جائے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں