نیویارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار جیمی مک گولڈریکا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ بمباری اور اس کے نتیجے میں معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے فلسطین میں امن کے لیے رابطہ کار نے ایک بیان میں کہا کہ 12 سے 14 نومبر کے دوران اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر جارحانہ حملے اور بمباری کی آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گمناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ وسط نومبر کو اسرائیلی فوج کیغزہ کی پٹی پر تین روز تک ہونے والی بمباری میں کم سے کم 36 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوگئے تھے۔