ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آلِ سعود انتقال کرگئے ہیں۔
سعودی عرب کے شاہی دیوان نے سوموار کو ان کی وفات کی اطلاع دی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کے مطابق مرحوم شہزادہ متعب کی نمازِ جنازہ منگل کو مسجد الحرام ،مکہ مکرمہ میں نمازِ عشاء کے بعد ادا کی جائے گی۔
#عاجل #الديوان_الملكي : وفاة صاحب السمو الملكي الأمير متعب بن عبدالعزيز آل سعود، وسيصلى عليه ـ إن شاء الله ـ بعد صلاة العشاء ليوم غد الثلاثاء بالمسجد الحرام في مكة المكرمة.#واس pic.twitter.com/d7xYmlbL6U
— واس الأخبار الملكية (@spagov) December 2, 2019
مرحوم شہزادہ متعب سعودی شاہی خاندان کی سربرآوردہ شخصیت تھے۔وہ 1931ء میں پیدا ہوئے تھے۔انھیں 1958ء میں 27 سال کی عمر میں صوبہ مکہ کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 1961ء تک اس اہم عہدے پر فائز رہے تھے۔
اس کے بعد انھیں مختلف انتظامی عہدوں کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔انھیں 1980ء میں شاہ خالد بن عبدالعزیز مرحوم کے دورحکومت میں بلدیات اور دیہی امور کا وزیر مقرر کیا گیا تھا اور وہ 2009ء تک اس عہدے پر فائز رہے تھے۔