شمالی وزیرستان میں ایک ہی روز دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ، ملزمان فرار

میرانشاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ہی روز دو افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے دونوں واقعات میرعلی میں پیش ائے جس میں پہلا واقعہ میرعلی بازار میں پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے میرعلی ہسپتال کے قریب مدی خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے محمد نامی گورنمنٹ کنٹریکٹر کو پستول سے گولیاں مار کر قتل کردیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے چہروں کو نقاب سے چھپا رکھے تھے۔ اسی قسم کا دوسرا واقعہ میرعلی کے قریبی گائوں خدی میں پیش ایا جہاں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے گل ربیب نامی خدی کے رہائشی کو قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں