جنوبی وزیرستان: مقامی قبائلی رہنما رحیم گل کے گھر پر دستی بموں سے حملہ اور فائرنگ

وانا (دین محمد وزیر) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ ڈبکوٹ میں نامعلوم افراد کا قبائلی رہنما رحیم گل کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے اور گھر پر شدید فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز وانا سے تقربیا چار کلومیٹر دور جنوب مغرب کی جانب گاؤں ڈبکوٹ میں مقامی قبائلی رہنما ا رحیم گل کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی رہنما رحیم گل کا گھر وانا ایف سی کیمپ کے قریب واقع ہے۔ حملہ میں دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں سے بھاری فائرنگ بھی کی گئی۔ فائرنگ مسلسل 30 منٹ تک کی جاری رہی ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کی شدت سے مقامی آبادی لرز اُٹھی اور شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق خوجل خیل قبیلے پر دشت گردوں کا یہ تیسرا حملہ ہے۔ ایک ماہ قبل خوجل خیل قبیلے کے ملک نورخان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بموں سمیت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں