واشنگٹن (ڈیلی اردو) فلوریڈا میں امریکی بحری اڈے پر جمعے کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر اور دیگر اہلکاروں نے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور سعودی فضائیہ کا اہلکار تھا، جو فوجی تربیت کے حصول کے لیے امریکہ میں تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت محمد سعید الشمرانی کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی عرب کی فوج کا رکن ہے اور ایک طالب علم کے طور پر اس بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔
UPDATE: Officials have identified the Pensacola naval base shooting suspect as Mohammed Saeed A Alshamrani. Authorities say they are investigating if the incident is terrorism-related. The latest here: https://t.co/eUmEqv4RU7 pic.twitter.com/dr6bm4CeLO
— NBC 6 South Florida (@nbc6) December 6, 2019
حکام کے مطابق سعودی طالب علم کو کلاس روم میں حملے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ امریکی حکام نے واقعہ کی تحقیقات کے سلسلے میں 6 سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقامی پولیس (شیرف) کے دفتر نے حملے میں آٹھ دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور نے ایک ہینڈگن کا استعمال کیا۔
بدھ کو بھی پرل ہاربر فوجی اڈے پر ایک امریکی اہکار نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
بحریہ اور مقامی پولیس ذرائع کے مطابق، حملے کا یہ واقعہ پینساکولا کے بحری اڈے پر پیش آیا جس میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔ اس ہفتے امریکی فوجی تنصیب پر گولیاں چلنے کا یہ دوسرا مہلک واقعہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس دوران انھوں نے ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدری کا اظہار کیا۔
King Salman of Saudi Arabia just called to express his sincere condolences and give his sympathies to the families and friends of the warriors who were killed and wounded in the attack that took place in Pensacola, Florida….
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 6, 2019
ٹرمپ نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ’’بادشاہ نے کہا کہ حملہ آور کی اس وحشیانہ حرکت نے سعودی عوام کو شدید برہم کیا ہے اور ایسا عمل کرنے والا شخص کسی طور پر بھی سعودی عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں کرتا، جو امریکی عوام کو چاہتے ہیں‘‘۔
….The King said that the Saudi people are greatly angered by the barbaric actions of the shooter, and that this person in no way shape or form represents the feelings of the Saudi people who love the American people.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 6, 2019
فلوریڈا کے گورنر، رون دے سانتس نے بتایا ہے کہ حملہ آور شخص سعودی شہری تھا جو بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ بحری تربیت کے اس پروگرام میں ایک طویل عرصے سے امریکی اتحادی شریک ہوتے رہے ہیں اور یہ کہ اس پُرتشدد واقعے کے محرک کے بارے میں ابھی تفتیش جاری ہے۔
گورنر دے سانتس نے جمعے کے دن ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ظاہر ہے اس معاملے پر کئی قسم کے سوال ذہن میں آتے ہیں کہ یہ غیر ملکی شخص، جو سعودی عرب کی فضائیہ کا حصہ تھا، ہماری سرزمین پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔‘‘ مشتبہ شخص نے حملے کے دوران ہینڈگن سے فائر کیا، جب بحریہ کے اڈے کی عمارت کے دو منزلہ کلاس رومز میں تربیتی نشست جاری تھی۔