واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیر سے متعلق بل پیش کر دیا گیا جس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کوختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ڈیمو کریٹک پارٹی کی پرمیلاجے پال اورریپبلکن پارٹی کے سٹیو واٹکنز کی طرف سے پیش کئے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی بندش ختم کی جائے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔
بل میں شہریوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی مبصرین اور صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی فراہم کرے۔