31

وزیراعظم عمران خان اتوار کو دبئی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم ایک روزہ دورہ پر دبئی جائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران کو دورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں