ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے شیعہ شاعر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں معروف شیعہ رہنما اور صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو شاعر افگار بخاری کو اپنے حجرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح شخص نے ان کے حجرے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ظہور عباس المعروف افگار بخاری موقع پر شہید ہو گئے، ظہور عباس المعروف افگار بخاری لکی مروت امام بارگاہ کے متولی تھے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
افگار بخاری کا اصل نام سید ظہور عباس شاہ تھا اور انکا شمار پشتو زبان کے مشہور شاعروں میں ہوتا تھا۔ مقتول افگار بخاری پشتو ادب میں نمایاں خدمات پر صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہے۔
یاد رہے کہ سال 2012 میں بھی ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ معجزاتی طور پر بچ گئے تھے۔ جبکہ فروری 2018 کو بھی انکے گھر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
دوسری جانب افگار بخاری کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے قاری حسین گروپ نے قبول کرلی۔