لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو تین سو اکسٹھ نشستوں کے ساتھ واضح برتری مل گئی ہے اور بورس جانسن کے دوبارہ وزیراعظم بننے کا امکان روشن ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کُل چھ سو پچاس میں سے چھ سو پینتالیس نشستوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں، جس کے تحت کنزرویٹو پارٹی کو تین سو اکسٹھ نشستوں کے ساتھ واضح برتری مل گئی ہے۔
لیبر پارٹی دوسو دونشستوں کے دوسرے نمبر پر ہے، حاصل نتائج کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
اپنی جماعت کی جیت پر وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ان نتائج سے انھیں بریگزٹ کے لیے مینڈیٹ مل گیا ہے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کاربن نے انتخابات کے ابتدائی نتائج آنے کے بعد کہا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں لیبر پارٹی لی قیادت نہیں کریں گے۔
جیرمی کاربائن نے اپنی لندن کی نشست دسویں مرتبہ جیت لی تاہم ابتدائی نتائج اور ایگزٹ پول کے مطابق لیبر پارٹی کو شکست کا سامنا ہے۔