19

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم  پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق  تمام سرکاری و نجی اسکول 20 دسمبر سے 5 جنوری تک بند رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ سردیوں کی چھٹیاں تمام سرکاری و نجی اسکولز میں کی جائیں گی۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں