مدینہ منورہ (ڈیلی اردو/اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی، نوافل ادا کئے اور ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان روضہ رسولؐ پر حاضری اور نوافل ادا کرنے کے بعد اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہونگے۔
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نےاستقبال کیا۔ pic.twitter.com/5YAvARVwPe
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) December 14, 2019
قبل ازیں سعودی عرب کے ایک روزہ اپنے دورے کے پہلے مرحلہ میں وزیر اعظم عمران خان رائل ٹرمینل پہنچے جہاں مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
سعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔