18

سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں آج ملک بھر میں تقاریب منعقد ہوں گی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سانحہ آرمی پبلک سکول کو آج پیر کو پانچ برس مکمل ہوجائیں گے۔ سانحے کی یاد میں ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد ہوں گی جن میں شہداءاے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پانچ سال قبل 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 134 طلباءاور سکول کے عملے سمیت 150 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔

معصوم بچوں کی قربانیاں یاد کرنے کے لئے ملک بھر میں متعدد پروگراموں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سکول کے شہید طلباء اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آرمی پبلک سکول پشاور میں بھی آج پیر کو ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں سانحہ اے پی ایس پشاور 2014ءکی یاد میں مختلف تقاریب منعقد ہوں گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں