وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سخیر محل آمد ہوئی، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، شاہ بحرین نے وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا۔

https://twitter.com/PakPMO/status/1206572987639566338?s=08

وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ بحرین کے قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں