فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، 8 گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس  کے شمال مغربی علاقے الجدیرہ میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو سگے بھائیوں سمیت 8 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 8 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے 13 سالہ بلال اور 14 سالہ عبدو محمد قاسم کو دیوار فاصل کے قریب سے حراست میں لیا۔

قابض فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران الخلیل شہر سے دو سگے بھائیوں ھانی اور خالد جوابرہ ایک بچے عمار حناین اور سابق اسیر عمادی الجندی کو حراست میں لیا گیا۔

قابض صہیونی فوج نے القدس میں تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں القدس میں تحریک فتح کے سیکرٹری شادی مطور، ایک لڑکی عرین الزعانین اور ایک تیسرا نوجوان شامل ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کو راست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے اور آئے روز فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے فلسطینیوں میں اسرائیلی اہداف اور تنصیبات پر حملوں میں ملوث فلسطینی بھی شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں