جعلی دستاویزات: وفاقی وزیر مراد سعید کے والد آسٹریلیا میں گرفتار، جیل منتقل

کینبرا (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد سعید اللہ کو آسٹریلیا میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق مراد سعید کے والد کو ملبورن ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ مراد سعید کے والد اسٹوڈنٹ ویزہ پر آسٹریلیا پہنچے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا حکام نے جعلی سازی کے الزام میں سعید اللہ کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم اس کی سرکاری طور پر آسٹریلیا یا پاکستان نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

سعید اللہ کو دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ سعید اللہ کو ملبورن ڈیٹینشن سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں