اسلام آباد (ڈیلی اردو) سعودی عرب نے زلفی بخاری کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا اور ان کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زلفی بخاری کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا اور ان کے سعودی عرب میں ہمیشہ کیلئے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
وزیراعظم عمران خان کو اپنے معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کو دورہ سعودی عرب پر ساتھ نہ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
سعودی حکام نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام بھیجا ہے آئندہ اپنے ہمراہ سید زلفی بخاری کو کسی دورے پر سعودیہ عرب نا لیکر آئیں۔
کیا عمران خان سعودی عرب کے تحفظات دور کر پائے گے؟؟@ShahidMaitla#Newsonepk #MazratKaySathWithShahidMaitla #ShahidMaitla #PMImranKhan #Kashmir #PTIGovernment #CPEC #China #US #SaudiaArabia #PakSaudiaRelation #MazratKaySaath pic.twitter.com/8KZExcNCsB
— Newsone Urdu (@newsonepk) December 17, 2019
نجی ٹی وی چینل نیوز ون کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو حالیہ دورہ سعودیہ عرب سے قبل اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ زلفی بخاری ہمیں پسند نہیں، زلفی بخاری آئندہ کسی اہم ملاقات کا حصہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ سابقہ دوروں میں بھی زلفی بخاری ہماری اہم ملاقاتوں میں شامل رہے جس میں انتہائی خفیہ ملاقاتیں بھی شامل تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ سلیمان بن عبد العزیز نے بھی وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ زلفی بخاری سعودی عرب میں کسی بھی دورے پر انکے ہمراہ نہیں ہونا چاہئے۔
نیوز ون چینل کے اینکر شاہد میتلا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکام نے پاکستانی حکومت سے کہا ہے کہ ایران نواز زلفی بخاری کو سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ نہ بھیجا جائے۔
سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ زلفی بخاری آئندہ بھی اہم ملاقات میں ہمارے اور آپ کے درمیان نہیں ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اس نفرت انگیز ہدایت کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپنے حالیہ دورہ سعودیہ عرب میں اپنے معاون خصوصی ذلفی بخاری کو اپنے ہمراہ لیکر نہیں گئے اور انہوں نے سعودی آقاؤں کی کسی صورت حکم عدولی نہیں کی۔
سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری سادات گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہب کے لحاظ سے شیعہ ہیں۔
خیال رہے کہ سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کا قریبی ساتھی اور معاون خصوصی برائے اوورسیز ہے۔ زلفی بخاری عمران خان کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی دوروں پر انکے ساتھ رہتے ہیں۔
زلفی بخاری لندن میں بھی عمران خان کی زیادہ تر میزبانی زلفی بخاری ہی کرتے ہیں۔ زلفی بخاری انگلینڈ میں عمران خان کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے معاملات کو دیکھتے ہیں اور اس حوالے سے منعقد ہونے والے زیادہ تر پروگرامز کا انتظام بھی وہی کرتے رہے ہیں۔
پاکستان میں موجودگی کے دوران وہ تقریباً سارا دن عمران خان کے ساتھ ہی ہوتے ہیں اور ان کی ساری مصروفیات بھی انھی سے متعلق ہوتی ہیں۔