اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے خونی کنڈاؤ میں ایف سی اہلکاروں پر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار گشت پر تھے کہ پہلے سے نصب آئی ڈی دھماکا ہوا۔
تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر معمول کے گشت کو دوران بم دھماکہ ہوا۔
جس میں سپاہی تقدیر موقع پر شہہد جبکہ 3 سپاہی زخمی ہو گئے، زخمیوں میں نائب صوبیدار راحت گل، سپاہی کامران اور سپاہی شاہ منیر شامل ہیں۔ واقع جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے مطابق گشت پر جارہے تھے۔ واقعہ کے بعد سکیوٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔