روس: ماسکو میں خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے ہیڈ کوارٹرز میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

ماسکو (ڈیلی اردو) روس کے دارالحکومت وسطی ماسکو میں خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کی عمارت کے قریب فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مسلح شخص کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی ٹی وی کے مطابق ایک مسلح شخص نے ماسکو میں روسی انٹیلی جنس ایف ایس بی کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب اندھا دھند فائرنگ کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پیچھا کرکے مسلح شخص کو ماردیا لیکن مسلح شخص کے مارے جانے کے باجود کچھ فاصلے پر فائرنگ کا ایک اور واقع ہوا۔

روسی میڈیا کے مطابق ایف ایس بی کے ہیڈ کواٹرز کریملن سے دس منٹ کے پیدل سفر کے فاصلے پر ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں