نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دینے کی پیش کش کر دی۔
پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، راجیہ سبھا کے رکن اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے نئے شہریت بل کے تحت ترجیحی بنیادوں پردی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اگر پرویز مشرف بھارتی شہریت لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔ خود کو ہندووں کی نسل تسلیم کرنے والے بھی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں ظلم کا سامنا ہے، لہٰذا وہ نئے قانون کے تحت بھارتی شہریت لے سکتے ہیں۔
اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع بل پر جہاں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں ایسے میں بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما نے پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ’’فاسٹ ٹریک‘‘ شہریت دینے کی بات کی ہے۔
BJP leader @Swamy39 offers Indian citizenship to ex-Pakistan President Musharraf – after the latter was sentenced to death in a high treason case
— Khaleej Times (@khaleejtimes) December 19, 2019
بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سوامی کا کہنا ہے کہ جس طرح سے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو پریشان کیا جارہا ہے، اس کے بعد ہم فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر انہیں شہریت دے سکتے ہیں۔
We can give Musharraf fast track citizenship since he is from Daryaganj and suffering persecution. All self—acknowledged descendants of Hindus are qualified in a new CAA to come
— Subramanian Swamy (@Swamy39) December 19, 2019
پرویز مشرف چونکہ دریا گنج سے ہیں اور اس وقت پاکستان میں استحصال کا سامنا کررہے ہیں، خود کو ہندووں کی نسل ماننے والے سبھی لوگ نئے شہریت ترمیمی قانون کیلئے اہل ہیں اور انہیں شہریت دی جائے۔