استنبول (ڈیلی اردو) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے ملک میں موجود 40 لاکھ پاکستانیوں کو نکالنے کی دھمکی دی جس کے باعث پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔
ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کی کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اور انڈونیشیا اس کانفرنس میں شرکت کرتے تو انہیں خوشی ہوتی لیکن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دباؤ کے باعث انہوں نے شرکت سے معذرت کرلی۔
We see Saudi Arabia issuing economic threats to Pakistan and threatening to replace the 4 million Pakistani workers with Bangladeshi worker. Unfortunately, this is not the first time they have done this – Erdogan on Saudi pressure on Pakistan
— TRT World Now (@TRTWorldNow) December 20, 2019
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ان دونوں ملکوں کی جانب سے مسلم ممالک پر دباؤ ڈالا گیا ہے
ترک صدر نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب نے اپنے ملک میں موجود چالیس لاکھ پاکستانی ورکرز کو نکالنے کی دھمکی دی اور کہا کہ وہ بنگلہ دیشی ورکرز کو ملازمتیں دے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے یہ دھمکی بھی دی کہ وہ پاکستان کے سینٹرل بینک میں جمع کروائی گئی رقم بھی نکال لے گا۔
طیب اردگان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی حالت کے باعث پاکستان کو سعودی عرب کی بات ماننا پڑی اور کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔