روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف ایڈمرل یومینوف کا پاکستان کا دورہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) روس کی بحریہ کے کمانڈر انچیف ایڈمرل Nikolay Anatolyevich Yevmonov نے لاہور اورکراچی میں پاک بحریہ کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈز کے ساتھ بات چیت کی۔

ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور پاک بحریہ کے کراچی میں جنگی جہاز کا دورہ کیا اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

انہوں نے کراچی میں جوائنٹ انفارمیشن اینڈ کوآرڈنیشن سینٹر، پاکستان میری ٹائم اکیڈمی اور پاکستان نیول اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔

روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف نے خطے میں استحکام اور بحری سیکورٹی برقرار رکھنے کیلئے دوطرفہ روابط اور مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں