بھارت نے کنٹرول لائن پر براہموس میزائل بھی نصب کر دیے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے  براہموس میزائل اور اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب کی اطلاع ہے، یہ سارے عوامل امن و امان کے لیے خطرہ ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا پوری طرح باخبر ہے کہ مودی سرکار کیا کر رہی ہے، خاموش رہنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب 2 ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہوں تو بات خطے تک محدود نہیں رہے گی بکہ بہت دور چلی جائے گی اور اس کے اثرات عالمی سطح پر ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  بھارتی حکومت اپنے ملک میں جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر شرارت کر سکتی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے انٹیلی جنس اداروں نے ایل او سی پر نئی پیش رفت کو رپورٹ کیا ہے، ایل او سی پر براہموس میزائل اور اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب بھی رپورٹ ہوئی  ہے، یہ سارے عوامل امن و امان کے لیے خطرہ دکھائی دے رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں