سندھ: خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

خیرپور (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کے پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکار محکمانہ امتحان دے کر واپس جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ 2 اہلکاروں نے نالے میں کُود کر جان بچائی۔

شہید اہلکار کی شناخت کانسٹیبل عطا محمد بھٹو کے نام سے ہوئی۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایس ایس پی خیرپور سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ زیر تربیت اہلکاروں کو دوران سفر سیکیورٹی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں