غزہ: حق واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 39 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) گزشتہ روز غزہ میں اسرائیل کے خلاف رواں سال کے آخری احتجاجی مظاہرے کے دوران صیہونی فوج کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو تیرا سالوں سے غیر قانونی ناکہ بندی کا شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف رواں سال کی آخری احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے اسرائیلی سرحد کے قریب صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا جس پر صیہونی فوج نے براہ راست فائرنگ کی اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔

اب تک کی معلومات کے مطابق صیہونی فوج کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 39 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں شہریوں کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں