شام سے 300 دہشت گرد ’وفاق’ کی مدد کیلئے لیبیا پہنچ چکے، جنرل احمد المسماری

طرابلس (ڈیلی اردو) لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے دعویٰ کیا ہے کہ شام سے تین سو جنگجو دہشت گرد لیبیا کی قومی وفاق حکومت ساتھ مل کر لڑنے کے لیے لیبیا میں پہنچ چکے ہیں۔ بات کرتے ہوئے جنرل المسماری کا کہنا تھا کہ قومی وفاق اور اس کی معاون ملیشیا کی طرف سے سخت لڑائی کے باوجود قومی فوج الھضبہ کالونی کے اطراف میں پہنچ چکی ہے۔ دارالحکومت طرابلس پرقبضے کے حوالے سے اس کالونی کو غیرمعمولی تزویراتی اہمیت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز لیبیا کی قومی فوج کےسربراہ جنرل خلیفہ حفتر لیبیا کے بحران پر بات چیت کے لیے مصر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خلیفہ حفتر نے عالمی برادری کے سامنے مصر سے ترکی کی فوج اور جنگجوئوں کی لیبیا آمد روکنے کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے لیبیا کے وسائل کی لوٹ مار کے ترکی کے عزائم کی روک تھام کے لیے عرب لابی کے قیام کی ضرورت پربھی زور دیا۔ انہوں نے لیبی فوج کی حمایت اور مددکرنے اور اسلحہ پر پابندی ختم کرنے پر بھی زور دیا۔

اتوار کے روز مصری میڈیا نے اطلاع دی کہ لیبیا کی نیشنل آرمی کے کمانڈر کچھ ہی گھنٹوں میں قاہرہ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد لیبیا کے منظر نامے میں ہونے والی پیشرفت پرمصری حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا تھا۔ حفتر کا دورہ قاہرہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب لیبیا کی فوج لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے قلب کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں