ایران کو دہشتگردی کی مسلسل پشت پناہی کی قیمت چکانا ہو گی: جان بولٹن

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ایران کے حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا گروپوں کے خلاف امریکی کارروائی میں تاخیر کی گئی ہے اور کہا ہے کہ ایران کو دہشت گردی کی مسلسل پشت پناہی کی قیمت چکانا ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بولٹن نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بمباری امریکا کا درست اقدام ہے۔

ایران کو دہشت گردی کی معاونت اور اس کی پشت پناہی کی قیمت ضرور چکانا ہو گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں