ماسکو: ایران اور روس علاقے میں امن کے خواہاں ہیں، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ نے بعض ممالک کی جانب سے دنیا میں بدامنی اور جنگ بھڑکانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس دیگر قوتوں کے برعکس علاقے اور دنیا میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ خطے کے مسائل کے حل کے تعلق سے تہران اور ماسکو کے اقدامات اور نظریات ایک جیسے ہیں کہا کہ ان حساس حالات میں ایران اور روس کے تعلقات نہایت اچھے ہیں اور تہران ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کو امن کے لیے تعاون قرار دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں